لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا اور کل تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکول 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 28 مئی اسپیشل پروگرامز،ملی نغمے،پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں یوم تکبیر کی اہمیت پر تقریری مقابلے،آرٹس ،ملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقابلے سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے اورضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار روپے انعام ملے گا۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان ہوگا۔
خیال رہے کہ 20 مئی کو حکومت پاکستان نے 28 مئی (بدھ) کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے تاریخی دن ’یوم تکبیر‘ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کےاوقات کار میں بھی کمی کی تھی ، نئے اوقات کار صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔