شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی بیٹی کو بھارتی فلم دکھانے پر مشکل میں آگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فضا علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی ریتھک روشن کی فلم ’اگنی پتھ‘ دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور رونے لگیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹی بہت حساس ہے اور کیمرے کے لیے نہیں بلکہ حقیقت میں دوسروں کے دکھ پر رونے لگتی ہے۔‘
فضا علی نے بتایا کہ فرال بالی ووڈ فلم اگنی پتھ دیکھ رہی تھی جس میں ریتھک روشن اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار نبھایا، فلم کے ایک جذباتی منظر میں جب ہیرو اور اس کی بہن کے درمیان جذباتی سین آیا تو فرال آبدیدہ ہوگئی۔
تاہم فضا علی بیٹی کی حساسیت کو شیئر کرکے مشکل میں آگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو بالی ووڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے نہ کہ بچوں کو یہ دکھائیں۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’کیا آپ ذہنی مریض ہیں جو ایسی فلمیں بچوں کو دکھا رہی ہیں۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بھارت کے فنکار کو کبھی پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتے ہم اب بھی ان کا مواد دیکھ رہے ہیں۔‘