جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

حج کب اور عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ سعودی عرب میں اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آج چاند نظر آ گیا ہے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق سدیر، مکہ، تبوک، تمیر، ریاض اور دیگرعلاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں حاصل ہوئیں۔ اس کے بعد سعودی رویت ہلال کمیٹی نے آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

حج کس دن اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

رواں برس حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ تاہم ملائیشیا اور برونائی میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔

دریں اثنا پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں