ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار حج کرے لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی کرشماتی کہانی نے دنیا کو متاثر کر دیا۔
حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کم از کم زندگی میں ایک بار فریضہ حج کی ادائیگی کرے اور بعض اوقات اس مقدس سفر میں کئی ایسے کرشماتی واقعات سامنے آ جاتے ہیں، جو ایمان کی روح کو تازہ کر دیتے ہیں۔
لگن سچی ہو تو قدرت مہربان ہو جاتی ہے۔ یہ مثل صادق آتی ہے لیبیا کے ایک شہری پر، جس کی حج کے لیے لیبیا سے حجاز مقدس پہنچنے کی با قابل یقین کہانی ہر سننے والے کے ایمان کو تازہ کر دے گی۔
یہ عازم عامر قذافی نامی نوجوان ہے جو حج کے ارادے سے اپنے ملک کے ایئرپورٹ پہنچا لیکن نام میں ’’قذافی‘‘ شامل ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے اس کو سیکیورٹی حکام نے روک دیا۔ جہاز کے پائلٹ نے بھی اس کو سوار ہونے سے روک دیا۔
تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد سوائے اس نوجوان کے تمام مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے اور جہاز کے دروازے بھی بند ہوگئے تھے۔ عامر قذافی غمزدہ حالت میں ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور اس نے ایئرپورٹ سے واپس جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہاں سے حجاز مقدس کے علاوہ کہیں اور نہیں جاؤں گا۔
لیکن جس کی حاضری حجاز مقدس میں لکھ دی گئی ہو جہاز کیسے اس کو چھوڑ کر جاتا۔ پھر قدرت کا کرشمہ رونما ہوا۔ جہاز نے اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث دوبارہ اسے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ عملے نے پائلٹ سے کہا کہ نوجوان کو سوار کرا لیا جائے لیکن پائلٹ نہ مانا۔
فنی خرابی دور ہونے کے بعد پرواز نے دوبارہ اڑان بھری لیکن ایک بار پھر فنی خرابی آڑے آئی اور جہاز کو اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
اب جہاز کے پائلٹ کو احساس ہوا کہ جہاز میں بار بار فنی خرابی بے وجہ نہیں۔ اس کے بعد عامر قذافی کو ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام سے کلیئر کرانے کے بعد جہاز میں سوار کرایا گیا۔ اس کے بعد پرواز نے اڑان بھری اور بغیر کسی فنی خرابی کے سعودی عرب جا پہنچی۔
(عامر المهدي منصور القذافي) شاب ليبي قرر حج بيت الله وعند وصوله المطار واجه مشكلة أمنية في جواز السفر (بسبب اسم العائلة) فتأخر وأصر الكابتن على الإقلاع بدونه قائلاً بأنه لا يمكن الانتظار حتى يتم حل مشكلة الجواز… أمّا عامر فأصر بأنه لن يبرح المطار حتى يذهب للحج.
أقلعت الطائرة… pic.twitter.com/RMSdVrr4rO
— إياد الحمود (@Eyaaaad) May 23, 2025