جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

ماؤنٹ ایورسٹ: کوہِ پیما نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایورسٹ مین کہلانے والے شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ایک 55 سالہ نیپالی شخص نے 31 ویں بار زمین کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

کامی ریتا، ایک شیرپا کوہ پیما گائیڈ ہیں جنہیں "ایورسٹ مین” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے منگل کو پہاڑ کی 8,849 میٹر (29,032 فٹ) چوٹی پر پہنچنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

حکام نے بتایا کہ وہ جنوب مشرقی کنارے کے راستے سے چوٹی تک پہنچا تھا۔

مہم کے منتظم سیون سمٹ ٹریکس نے کہا کہ "مشہور کامی ریتا شیرپا کو ان کی ایورسٹ کی 31ویں کامیاب چڑھائی پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ بار چوٹی کرنے کا اعزاز ہے۔

کامی ریتا، ایک شیرپا گائیڈ کے بیٹے نے پہلی بار 1994 میں ایورسٹ کو سر کیا، اور اس کے بعد سے تقریباً ہر سال چوٹی تک پہنچے ہیں علاوہ ان سالوں کے جب منتظمین نے پہاڑ کو کوہِ پیماؤں کے لیے بند کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں