جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں اسپنر سفیان مقیم کو نظر انداز کرنے پر سابق کرکٹرز نے سوال اٹھایا تھا۔

 سفیان مقیم  نے پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی اور وہ صرف تین میچ کھیل سکے جس میں انہوں نے 9.72 کی مایوس کن اکانومی ریٹ پر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

اسپنر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز پر قومی ٹیم کے لیے متاثر کن پرفارمنس پیش کی جہاں انہوں نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کپتان سلمان آغا

تاہم سلمان علی آغا نے کہا کہ سفیان مقیم مختصر فارمیٹس کے لیے ان کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں انہیں یہاں کی وکٹوں کے پیش نظر نظر انداز کیا گیا جو ان کے مطابق فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سفیان کو بہت پسند کرتا ہوں اور آنے والی سیریز میں وہ ہمارے مختصر فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ میرے خیال میں سفیان وائٹ بال فارمیٹ میں اہم کردار ادا کرے گا، اور وہ مستقبل میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کنڈیشنز کو دیکھیں تو یہاں ’لاہور‘ کی پچز پر اسپنرز کو زیادہ کامیابی نہیں ملی اس لیے ان کی جگہ ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں