شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی محبت کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سارہ عمیر نے شرکت کی جہاں میزبان کے سوال پر انہوں نے اپنی محبت کی کہانی شیئر کی۔
سارہ عمیر نے بتایا کہ میں آڈیشن دینے گئی تھی اور ڈائریکٹر کو دل دے کر آگئی، آڈیشن تو دیا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس چیز پر میں مر مٹی تھی وہ محسن کی زبان تھی وہ جس طرح سے بات کرتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ بہت ہی کم مردوں میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اتنا نرم گو ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری فیملی میں جتنے بھی مرد ہیں وہ لاؤڈ ہیں، انہیں دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ کوئی مرد اتنے دھیمی لہجے میں بھی گفتگو کرسکتا ہے۔
سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے محسن طلعت جھیلتے ہیں کیونکہ میں خود غصے کی تیز ہوں، کوئی دوسرا مرد ہوتا تو شاید میں اس کے ساتھ نہیں چل پاتی، آخر وقت تک تو یہ تھا کہ محسن سے شادی ہو پائے گی یا نہیں لیکن اللہ نے نیت دیکھی اور جھولی میں محس کو ڈال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں پہلی بار محسن سے ملی تھی جب وہ 27 سال کے تھے اب میں 37 کی ہوں اور وہ 47 برس کے ہیں، 18 سال سے میں نے اپنی سالگرہ محسن کے ساتھ ہی منائی ہیں، بہت سے رشتے آئے لیکن میں نے محسن کا انتخاب کیا اور اب شادی کے سالوں بعد خوش ہوں اور میرے دونوں بیٹے باپ جیسے ہیں۔