پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر پاکستانی رنگ ایسا چڑھا کہ وہ دیسی چیزین بنانا سیکھ گئیں
پاکستان کی ثقافت اتنی اثر انگیز ہے کہ جو پاکستان آتا ہے وہ اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کا حصہ بننے والی آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر بھی پاکستان کی محبت کا رنگ ایسا چڑھا کہ وہ یہاں کی ثقافت کا حصہ بن گئیں۔
چائے دنیا بھر میں مقبول ترین مشروب ہے لیکن پاکستان میں دودھ پتی چائے ہر ایک کو مرغوب ہے۔ ایرن ہالینڈ کو دودھ پتی چائے کا مزہ ایسا بھایا کہ انہوں نے ہمیشہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی طریقے سے دودھ پتی چائے بنانا سیکھ لی۔
ایرن ہالینڈ نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پاکستان میں ایک چائے کے اسٹال پر بغیر پانی ڈالے دودھ پتی چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وہ اسٹال ہولڈر سے پوچھ کر دودھ میں چینی اور پتی مطلوبہ مقدار میں ڈالتی ہیں۔ چائے بننے کے بعد وہ اس چائے کو کپ میں انڈیل کر کسٹمرز کو دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وہ ویڈیو میں خود بھی مزے مزے سے چسکیاں لے کر پیتی بھی دکھائی دیتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہتی ہیں ’’کیا بات ہے‘‘۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ چائے اتنی پسند آئی ہے کہ وہ اپنے وطن آسٹریلیا جا کر اسی طریقے سے چائے بنا کر پیئیں گی۔
مذکورہ ویڈیو کو صارفین بالخصوص پاکستانی صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے میں سفر کرنے نکل پڑیں
واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ کئی سال سے پی ایس ایل کا باقاعدہ حصہ بن رہی ہیں۔
حالیہ پی ایس ایل 10 میں وہ کراچی کی مشہور بریانی کھانے کے لیے لیاقت آباد جا پہنچیں تھی اور چٹخارے لے کر مصالحہ دار بریانی کھائی تھی جب کہ ایک بار وہ رکشے پر شہر قائد کی سیر کرنے نکل پڑی تھیں۔