چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد سے 6 افراد لاپتہ ہیں۔
یہ دھماکہ منگل کو دوپہر کے قریب ویفانگ شہر میں شیڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے زیر انتظام کیمیکل پلانٹ میں ہوئے جس سے اس کا ایک حصہ لرز اٹھا، چین کی ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی نے بتایا کہ 200 سے زیادہ ہنگامی کارکنوں نے دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر ویفانگ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، ویفانگ صنعتی پارک میں موجود پلانٹ میں زرعی ادویات کیلئے کیمیکل تیار کیا جاتا ہے۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے، انتظامیہ کی جانب سے قریبی رہائشی افراد کو ماسک پہننےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
چینی ماحولیات کی ٹیم دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، ابتدائی تجزیاتی رپورٹ جاری کرنےلیے وہاں سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں چین میں کیمیائی پلانٹس میں ہونے والے دھماکوں میں ایک 2024 میں شمال مغربی علاقے ننگزیا اور دوسرا 2023 میں جنوب مشرقی صوبے جیانگشی میں ہوا تھا۔