جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن آگ سے کھیل رہے ہیں اگر میں نہ ہوتا تو روس کے ساتھ بہت برُا ہو چکا ہوتا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیاں لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے روس پر ممکنہ نئی پابندیاں لگ سکتی ہیں یوکرین پر روسی حملوں اور امن مذاکرات کی ناکامی پر ٹرمپ برہم ہیں۔

جوہری مذاکرات پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں آئندہ 2روز میں خوشخبری متوقع ہے۔

ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بڑے اور مہلک ڈرون حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو ’’کریزی‘‘ قرار دیا۔

روس کی جانب سے اتوار کو رات بھر یوکرین کے خلاف ریکارڈ تعداد میں ڈرون حملے کیے گئے، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ’’روس کے ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ میرے ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ کچھ ہوا ہے، وہ بالکل پاگل ہو گئے ہیں!‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں