جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کراچی : ڈاکوؤں کو گھر کے باہر خاتون کا پرس چھینا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے پرس چھینے کی کوشش کی تو خاتون اور گھر سے نکلنے والے شخص نےایک ملزم پکڑ کر درگت بنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں کو گھر کے باہر خاتون کا پرس چھینا مہنگا پڑگیا۔

ہیلمٹ پہنے دو ملزمان نے خاتون کا پرس چھینے کی کوشش کی تو خاتون اور گھر سے نکلنے والے شخص نےایک ملزم پکڑ کر درگت بنادی۔

ایک پڑوسی نے اپنے موبائل سے واردات کی ویڈیو بنالی ، ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار ملزم کو اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شور شرابے پر سامنے گھر سے نکلنے والے شخص نے بھی ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم ملزمان پرس چھینے میں ناکام رہے اور بھاگ کراپنی جان بچائی۔

مزید پڑھیں : کراچی: فیڈرل بی ایریا میں خاتون سے بیگ چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی

یاد رہے فروری میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں خاتون سے بیگ چھینے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوے سوسائٹی میں گلی سے گزرنے والی خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزم نے بیگ چھینا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم نے خاتون سے بیگ چھینا اور فرار ہوگیا جبکہ خاتون کچھ دیر اس کے پیچھے بھاگی اور پھر رک گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں