جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

روٹی کی قیمت میں کمی لانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا سستا ہونے پر روٹی کے قیمت میں کمی لانے کا حکم دے دیا اور کہا اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستی چکن کھا لیتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ چکن مہنگی ہوئی تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کوپہنچناچاہیے، آٹے کےنرخ میں کمی کےتناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبےے میں چکن کےنرخ بڑھنےپرناراضگی کااظہارکیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کیلئےاقدامات کی ہدایت کردی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی سےقبل ضروری سبزیوں کےنرخ بڑھناقطعاًبرداشت نہیں، ذخیرہ اندوزی کرکےسبزیوں کےنرخ بڑھانےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا تھا کہ حکومتی اداروں کی موجودگی کےباوجودچکن کےنرخ بڑھناقطعی ناقابل قبول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں