عیدِقرباں کے قریب آتے ہی ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھتی جارہی ہیں، خریدار بڑی تعداد میں منڈیوں کا رخ کرنے لگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یکم ذی الحج کا چاند نظر آچکا ہے اور عیدالاضحیٰ ملک بھر میں 7 جون کو منائی جائے گی، اسی مناسبت سے ملتان میں لگنے والی منڈی میں بھی لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کےلیے جانور خرینے آرہے ہییں۔
بیوپاریوں اور خریداروں میں جانورں کی قیمت کے حوالے سے بھائو تائو عروج پر ہے بعض جگہ بحث و تکرار بھی دیکھنے میں آتی ہے۔
منڈی میں جانور خریدنے آئے ایک شخص نے کہا کہ بیوپاری ڈیمانڈ ہی ایسی کرتے ہیں کہ ہماری سمجھ سے باہر ہے، ہم سوچ کر کچھ آتے ہیں اور یہاں قیمت کچھ اور ہوتی ہے۔
دوسری جانب عارف والا میں لگنے والی منڈی میں خریدار مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ بیوپاری بھی جانوروں کی اچھی قیمت نہ لگنے پر مایوس نظر آتے ہیں۔
ایک بیوپاری نے کہا کہ ہم نے سارار سال جانور پالے ہیں مگر جو جانور پر لاگت آئی ہے اتنا ریٹ نہیں مل رہا، گاہک نام کی چیز کوئی نہیں اور ایک دو جو آبھی رہے ہیں وہ آدھا ریٹ بھی نہیں لگا رہے۔