شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے لاہور سے کراچی آنے کا تجربہ بیان کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ حنا طارق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں سب کو دیکھتی ہوں کہ وہ گھر جاتے ہیں تو والدین ساتھ ہوتے ہیں لیکن میں جاتی ہوں تو اکیلی ہوتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فیملی میں ہی رہی ہوں، میرے کوئی دوست نہیں ہیں، کزنز کے ساتھ باہر جاتی تھی۔
حنا طارق نے بتایا کہ کراچی آکر یہ بہت مشکل ہوئی ہے میں پاپا کی شہزادی ٹائپ والی لڑکی ہوں، گھر کا کھانا بھی بہت یاد آتا ہے۔
حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، مجھے مندی اور نہاری پسند ہے، بریانی لاہور اور کراچی کی ایک جیسی ہے لیکن لوگ نہیں مانتے، مجھے والدہ کی ہاتھ کی بریانی اچھی لگتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اچھے ہیں لیکن میرا زیادہ تر وقت کام میں گزر جاتا ہے، اتوار کا دن ملتا ہے جس میں کہتی ہوں کہ بس سونا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بہت خراب ہیں لیکن باقی سب ٹھیک ہے۔