جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کا بجٹ 2025 میں سولر پینل کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اساتذہ کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے اساتذہ 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے اور موجودہ سال کے لیے، انہیں اسی چھوٹ کی پالیسی کے تحت یا تو رقم کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ ملے گی۔

مزید پڑھیں : نیٹ میٹرنگ کنکشنز ، سولر صارفین کے لیے بڑی خبر

ایف بی آر کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں اور دیگر شعبوں کو بھی مدد فراہم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے بھی انکم ٹیکس کا دوسرا ترمیمی بل منظور کرلیا، بل کی منظوری سے ٹیچرز اورلیکچررز پرعائد اضافی انکم ٹیکس ختم ہوجائے گا.

جب کمپنی یا بینک کو غیر معمولی منافع ملتاہے تو اس پر ونڈفال ٹیکس عائدہوتا ہے ، یہ ٹیکس صرف بینکوں کیلئے لیا گیا ہے کسی اورکمپنی پر لاگو نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں