جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

مجھے رلانا آسان کام نہیں، دو بار قید تنہائی میں رہی لیکن روئی نہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے رلانا آسان کام نہیں، دو بار قید تنہائی میں رہی لیکن روئی نہیں لیکن طالب علموں کی باتیں سن کر میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

لیہ میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے کہا لیپ ٹاپ کی تقریب لیہ میں ہی ہوگی انتظامات کریں، طالب علموں سے جو پیار ملا ساری زندگی نہیں بھلا سکتی، ہمارے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، اپنے بچوں سے زیادہ میں آپ کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں، میرے بچوں کے پاس وسائل ہیں لیکن آپ نے وسائل نہ ہونے کے باوجود اچھا پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے صاحب زادے کا رشتہ طے

مریم نواز نے کہا کہ ایک ماں کی طرح میرا دل بھی کرتا ہے سب کچھ آپ کی جھولی میں ڈال دوں، جب ماں باپ کے پاس وسائل کی کمی ہو تو ریاست کو ماں بننا چاہیے، ریاست ماں نہیں بنتی تو اپنے فرائض سے غفلت برتے گی، ہم نے 40 ہزار لیپ ٹاپ سے پروگرام شروع کیا تھا اب ایک لاکھ کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ لیہ یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کیلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلیے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، مجھے پتا ہے لیہ میں میڈیکل کالج نہیں ہے، میں آج اعلان کرتی ہوں لیہ میڈیکل کالج کی تعمیر فوری شروع ہوگی، اس سال 110 ارب روپے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو دیے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بھارت ہر لحاظ سے ہم سے بڑا ہے لیکن قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نہیں ہرا سکتی، میں چاہتی ہوں آپ لوگ پاکستان کیلیے بنیان مرصوص بنیں، پاکستان کی سلامتی اور بقا ہماری ریڈ لائن ہے، قوموں کو میزائل اور بم تباہ نہیں کرتے فتنہ تباہ کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کے بارے کہا جاتا تھاا نہیں کوئی نہیں گرا سکتا لیکن ان رافیل طیاروں کو پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے گرا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کوئی کہے اپنے ملک کے خلاف قدم اٹھاؤ تو نہیں اٹھانا، کوئی آپ کو کہے جلا دو گرا دو توڑ دو تو آپ نے یہ نہیں کرنا، ملٹری تنصیبات، شہدا کی یادگاریں، موٹروے اور میٹرو بسیں سب کچھ آپ کا ہے، ان کے بہکاوے میں جو آئے آج وہ رو رہے ہیں ان کے پاس وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں