لاڑکانہ : لیڈی ٹیچر صدف حاصلو کے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ، شوہر نے رخصتی سے انکار پر لیڈی ٹیچر کو قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں رخصتی سے انکار پر شوہر کے ہاتھوں قتل لیڈی ٹیچر صدف حاصلو کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی۔
پولیس نےقاتل شوہر فرید حاصلو کو میہڑ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے شوہر فرید حاصلو نے رخصتی سے انکار پر صدف حاصلو کو سات اپریل کو ڈیوٹی سے واپسی پر قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں : لاڑکانہ: شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون ٹیچر کو گولیاں مار دیں
پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کے بعد ملزم کو قمبر منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے مقتولہ صدف کے بھائی رضوان نے بتایا تھا صدف اور فرید کا نکاح دوہزارچوبیس میں ہوا تھا، فرید حاصلو فوری رخصتی چاہتا۔
مقتولہ کے بھائی نے مزید کہا تھا کہ ماہ رمضان میں فرید تیزاب اور پستول لے کرگھر آیا اور رخصتی کی ضد کی، میری بہن صدف کو اس کی یہ حرکت بلکل پسند نہیں آئی اور اس نے رخصتی سے انکار کردیا تھا۔ْ