کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ملزمان نے سونے کی بالیاں اتار کر 8 ماہ کی بچی کو گٹر میں پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سونے کی بالیاں اتار کر بچی کو گٹر میں پھینکنے والے تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تین ملزمان نے بچی کے کان سے سونے کی بالیاں اتارنے کر اعتراف کیا ہے، ملزمان میں شوکت، اللہ ڈنو اور کامران شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کے ایک اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کے کانوں سے بالیاں اتار کر سیوریج لائن پر چھوڑ دیا گیا تھا، گردن گٹر لائن سے اوپر ہونے کی وجہ سے بچی زندہ بچ گئی۔
واضح رہے کہ ابراہیم حیدری سے گزشتہ روز گمشدہ 8 ماہ کی بچی آج ملی تھی۔