بھارتی شہری اور لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات کا اعتراف کرنے پر دو سال قید کی سزا اور 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریم ٹھاکر کو سری لنکا کے کھیلوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے قانون کے تحت سزا سنائی گئی۔
لنکا ٹی 10لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی کوشش اعتراف کیا اور اسے دو سال قید کی سزا سنائی گئی 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
پریم ٹھاکر پر 10 سال کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
کینڈی ہائی کورٹ نے آئی سیس ی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات کے طور پر ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا تک رسائی اور اس کا تجزیہ کرنے کی درخواست کو بھی منظور کیا۔
ٹھاکر کو جرمانہ اور معاوضہ ادا کرنے کے بعد سری لنکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں ٹھاکر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر سے گال مارولز کے ساتھ لنکا ٹی 10 لیگ میں شرکت کے دوران میچ فکسنگ اور غیر قانونی فوائد کی پیشکش کرنے کی کوشش کی۔