لاڑکانہ: اسکول ٹیچر صدف حاصلو قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ اہلکار فرید نے منگیتر صدف حاصلو کو قتل کیا اور میہڑ میں روپوش رہا، مفرور اہلکار وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر میں رہائش پذیر تھا، 7 اپریل کو صدف کو قتل کرنے کے عبد ملزم گاؤں سندھی بٹڑا پہنچا۔
پولیس حکام کے مابق وکیل عبدالقادر کھوسو گرفتار ملزم فرید کا دوست ہے، وکیل نے ملزم کو فائدہ پہنچایا اور گھر پر پناہ دے کر مکمل سہولت فراہم کی۔
لیڈی ٹیچر صدف حاصلو کا قاتل شوہر گرفتار
ڈیڑھ ماہ تک دادو پولیس ملزم کی تلاش میں ناکام رہی، وکیل عبدالقادر کا گھر تنانہ سندھی بٹڑا سے 100 میٹر کے فاصلے پر ہے، وکیل کے گھر پر چھاپے میں ملزم کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
پولیس کارروائی کے دوران بھی وکیل نے مداخلت کی، قمبر پولیس نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، عبدالقادر کھوسو کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ملزم کو سہولت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔