جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

فخر زمان کو آج کا میچ نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فخر زمان کو بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان کے تجربہ کار بیٹر فخر زمان کو بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

فخر نے سیریز کے افتتاحی میچ میں صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، فخر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم آج کے میچ میں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا جنہوں نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر اپنا انتخاب درست ثابت کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے اور پہلے میچ میں انہیں شامل نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس پر بتایا کہ فخر زمان کی عدم موجودگی کی وجہ ان کا 100 فیصد فٹ نہ ہونا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں