فخر پاکستان ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
جنوری کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر جبکہ تیسری 85.57 میٹر تھرو کی۔
قومی ایتھلیٹ نے چوتھے راؤنڈ میں 83.99 میٹر، پانچویں راؤنڈ میں 83.44 میٹر جبکہ فائنل تھرو 86.40 میٹر کی تھرو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے
وہ اب اولمپکس چیمپئن کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے۔ گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی کامیابی پر خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
والدہ ارشد ندیم
ارشد ندیم کی والدہ نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور پوی قوم کی شکر گزار ہوں، بیٹے نے پاکستان کیلیے میڈل جیتا، پاکستانی قوم کی دعائیں بیٹے کے ساتھ ہیں، میرا بیٹا مستقبل میں بھی میڈل جیت کر قوم کا نام روشن کرے گا۔
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا، ان کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مستقبل میں بھی ارشد ندیم کی کامیابیوں کیلیے دعا گو ہوں۔
وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف قومی ایتھلیٹ اور پوری قوم کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلیے قابلِ تقلید مثال ہے، اللہ سے دعا ہے مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے۔