جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کراچی کے شہری قربانی کے جانور خریدنے ٹھٹھہ کی مویشی منڈی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے شہری قربانی کے جانور خریدنے کے لیے ٹھٹھہ کی مویشی منڈی پہنچ گئے۔

عید قرباں کی آمد آمد ہے اور ایسے میں شہری سنتِ ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لیے قربانی کے جانور خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

گائے ہو یا بکرا کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

ایسے میں شہریوں نے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کی مویشی منڈی کا رخ کرلیا ہے جہاں جانوروں کی قیمتیں کراچی کے مقابلے میں نسبتاً کم ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں سے جانور خریدنے شہری ٹھٹھہ پہنچ رہے ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ یہاں ریٹ مناسب ہیں ہمارا دو لاکھ تیس ہزار میں چار بکروں کا سودا ہوا ہے جو کراچی کے مقابلے میں کافی مناسب ہے۔

دوسرے شہری نے کہا کہ یہاں ریٹ مناسب ہیں اور ریٹ کراچی سے کم ہیں بچھڑے اور بکرے اچھی مناسب میں مل رہے ہیں، کراچی میں جو بکرا 70 ہزار روپے کا ہے یہاں پر 50 ہزار روپے میں باآسانی مل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں