دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون سے نئی پلیئنگ کنڈیشن متعارف کروادیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی آئند ہماہ سے اپ ڈیٹ پلیئنگ کنڈیشنز پر عملدرآمد شروع کرنے والا ہے جس میں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں دو کے بجائے ایک گیند کے استعمال ہوگی۔
آئی سی سی ممبر بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نظرثانی شدہ پلیئنگ کنڈیشنز جون سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچوں اور جولائی سے انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
ون ڈے میں دوسری گیند کا استعمال نہیں ہوگا ابھی پوری 50 اوورز کی اننگز کے لیے دو نئی گیندوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
نظرثانی شدہ شرائط کے تحت پہلے 34 اوورز کے لیے دو نئی گیندیں استعمال کی جائیں گی لیکن 35 سے زیادہ اوور کے بعد فیلڈنگ ٹیم اننگز کے بقیہ میچز کے لیے ایک گیند کا انتخاب کرے گی، اس منتخب گیند کو دونوں سائیڈ پر استعمال کیا جائے گا جب تک کہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہ ہو۔
ہلی اننگز شروع ہونے سے پہلے 25 اوورز یا اس سے کم کے میچوں میں فی اننگز صرف ایک نئی گیند استعمال کی جائے گی۔ اننگز کے آخری مرحلے کے لیے منتخب نہ کی گئی گیندوں کو ممکنہ متبادل اختیارات کے طور پر برقرار رکھا جائے گا، بشرطیکہ وہ تبدیل کی جانے والی گیند کی حالت سے مماثل ہوں۔
علاوہ ازیں ٹیموں کو اب ہر میچ سے پہلے پانچ نامزد کنکشن متبادل کا نام دینا ہوگا جس میں ایک وکٹ کیپر، ایک بلے باز، ایک سیون بولر، ایک اسپنر، اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔
باؤنڈری کیچ رولز اور ڈی آر ایس پروٹوکول میں ترمیم کے بارے میں مزید تفصیلات متوقع وقت پر شیئر کی جائیں گی۔
موجودہ پلیئنگ کنڈیشنز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئندہ ورلڈ ٹیست چیمپئن شپ فائنل کے لیے نافذ رہیں گی، جو 11 جون کو لارڈز میں شروع ہونے والی ہے۔
نظرثانی شدہ قوانین اگلے ورلڈ ٹیست چیمپئن شپ سائیکل کے لیے لاگو ہوں گے، جس کا آغاز 17 جون کو گال میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ سے ہوگا۔
اسی طرح وائٹ بال کرکٹ میں تبدیلیاں کولمبو میں 2 جولائی سے شروع ہونے والی سری لنکا-بنگلہ دیش ون ڈے سیریز سے شروع ہوں گی۔ متعلقہ ٹی 20 اپ ڈیٹس 10 جولائی کو سیریز کے پہلے میچ سے متعارف کرائے جائیں گے۔