کراچی: اسسٹنٹ پروفیسر کے جاں بحق ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے قانونی پیچیدگیوں کا خوف بےبنیاد ہے، زخمی کی مدد کریں۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس افسوسناک واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ زخمی کو بروقت اسپتال منتقل کیا جاتا تو جان بچ سکتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ حادثے میں مدد کرنا ہر شہری کا اخلاقی، قانونی اور مذہبی فرض ہے، خون کا ضیاع، مہلک زخم اور تاخیر شہری کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شہری بلاخوف زخمیوں کی مدد کریں، پولیس و سول ادارے مکمل تعاون کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدد کرنے والے شہری "مسیحا” ہیں، انھیں عزت و تحفظ دیا جائےگا، حادثے کے بعد زخمی کی مدد سے انکار نہ کریں۔
خوفناک حادثہ : زخمی پروفیسر مرنے سے قبل ٹریلر کے نیچے دبے اپنا نام پتہ بتاتے رہے