جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت کی وجہ سے کھوکھرا پار اور فیوچر موڑ کے علاقوں میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 12کلومیٹر، مرکز کراچی گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

ایک شہری نے بتایا کہ 6 سے7 سیکنڈ تک شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ شام بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں  نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے  فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اہم ترین

مزید خبریں