لاہور: سرگودھا روڈ پر دو خونی ڈمپروں میں آپس میں ٹکر سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں لاہور سرگودھا روڈ پر ڈمپروں کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع روزانہ کا معمول بن چکا ہے آج صبح چھوٹا سرکاری کے نزدیک ایک ڈمپر دوسرے ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت آصف ولد میر یعقوب کے نام سے ہوئی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو افراد بلال ولد اکرم جلال ولد جلیل خان شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ڈمپروں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا لاہور سرگودھا روڈ پر ڈمپر حادثات معمول بننے کی وجہ سے شہریوں نے بائی پاس روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں۔ واٹر ٹینکر، آئل ٹینکر، ٹرک، ٹریلر، مسافر بسوں سے کئی شہری اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔
دوسری جانب ان حادثات کی وجہ شہر میں ٹوٹی سڑکیں اور تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔