کراچی : سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد یکدم بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت 3لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا5900 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کاہوگیا
اسی طرح دس گرام سونے میں 5058 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دس گرام کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے پر جاپہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 3347 ڈالر کا ہوگیا۔
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔