ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، کنٹرول لائن کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا ہے، شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا ہے، سیز فائر اور ایل او سی کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہٰں، خطے کے ممالک کا دباؤ ہے امن رہنا چاہیے۔

اس سے قبل انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو اپنے ملک کے ساتھ دنیا کا امن بھی تباہ کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں ہمیں بھارت کیخلاف قابل قدر کامیابی ہوئی، چند گھنٹے میں بھارت کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وار فیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے، بھارت اب تک صدمے میں ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں