ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین پر برق گرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیپرا نے عید سے قبل بجلی کی قیمتوں سے متعلق دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر کے کہیں خوشی اور کہیں غم کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جہاں کراچی کے بجلی صارفین کو بجلی سستی کر کے عید سے قبل تحفہ دیا گیا، وہیں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر کے ان پر برق گرا دی ہے۔

نیپرا نے کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کے لیے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور بجلی صارفین کو یہ اضافی رقم جون کے بلوں کے ساتھ ادا کرنا پڑے گی۔

کراچی والوں کیلیے عید کا تحفہ، بجلی سستی کر دی گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں