ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

ایک سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ، 10 سالہ قاتل کزن کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ایک سالہ بچی کا قاتل 10 سالہ کزن نکلا، بچے نے انکشاف کیا اسے اپنی کزن اچھی نہیں لگتی تھی، اس لئے نالے میں گرایا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کےعلاقےمیں کم سن بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل 10سالہ کزن نکلا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایک سالہ بچی کے لاپتہ ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے کئی گھنٹے بچی کو تلاش کیا اس دوران نالے سے لاش ملی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش اور شواہد کے مطابق کم سن بچی کو 10 سالہ کزن نے نالے میں گرایا، بچے نے بتایا اسے اپنی کزن اچھی نہیں لگتی تھی اس لئے نالے میں گرایا۔

ترجمان نے کہا کہ بچی کی لاش کاپوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، واقعے میں ملوث 10سالہ بچے کو معززعدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت کے احکامات کے مطابق بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھجوایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں