سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
بعدازاں سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری کے عبد انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی کا کہنا ہے کہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، ان کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ بہتر آئی ہے، سعد رفیق کو ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
خواجہ سعد رفیق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما ہیں۔ وہ 4 نومبر 1962 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے کئی اہم سیاسی کرداروں میں خدمات انجام دیں، بشمول 2008 میں ثقافت اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اور متعدد حکومتوں میں ریلوے کے وزیر بھی رہے۔
انہیں جمہوریت نواز تحریکوں میں اپنے فعال کردار کے لیے جانا جاتا ہے، وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور مشرف دور میں معزول ججوں کی بحالی کی حمایت کرنے پر انہیں قید بھی کیا گیا تھا۔
سیاسی طور پر متحرک خاندان سے تعلق رکھنے والے ان کے والد خواجہ محمد رفیق ایک ممتاز سیاسی شخصیت تھے جنہیں 1972 میں قتل کر دیا گیا تھا۔