لندن: صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
لندن میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر نے بھارت کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی میں بھارت کے خلاف فتح دلوائی۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت درست کردیا، شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیے، مریم عوام کی بہ۰تری کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔