اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ 26-2025 میں وفاقی حکومت سے امپورٹڈ اشیا کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے جو ٹافی اور چاکلیٹ کے شیدائی افراد کیلیے بھی اچھی خبر ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز بتایا کہ آئندہ مالی سال امپورٹڈ ٹافیوں اور چاکلیٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے، امپورٹڈ 600 سے زائد آئٹمز میں ٹافیاں، چاکلیٹ، جام، جیلی اور لالی پاپ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امپورٹڈ کینڈی اور جوسز کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد جبکہ امپورٹڈ فلیورڈ ملک اور منرل واٹر کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلیے نئی پریشانی
’امپورٹڈ وٹامن واٹر، چپس، نمکو، پاپڑ، روسٹڈ پستے، روسٹڈ بادام، کاجو، برانڈڈ میدے اور آٹے پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ امپورٹڈ جام، جیلی، مارمالیڈ، امپورٹڈ ماش میلوز، بسکٹ، ملک کریم، برانڈڈ پنیر، امپورٹڈ وپنگ کریم، کنڈنس ملک، امپورٹڈ آئس کریم، برانڈڈ شہد، امپورٹڈ کیچ اپ اور مائیونیز پر بھی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
خواتین کیلیے بڑی خوشخبری!
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، 7000 سے زائد امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی ہو سکتی ہے۔
میک اپ کے سامان پر بھی ڈیوٹی اور ٹیکس کم ہو سکتا ہے، امپورٹڈ سرخی اور پاؤڈر، امپورٹڈ آئی لائنر اور مسکارے، امپورٹڈ میک اپ کٹ، امپورٹڈ فیس پاؤڈر کی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
امپورٹڈ میک اپ آلات، اسٹیٹنر، لپ گیلوس، فیس شائنر، میک اپ بیس کریم، پرفیوم اور باڈی اسپرے، پرس اور سن گلاس، لوشن اور کریمز پر ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
امپورٹڈ نقلی زلفوں، امپورٹڈ ہیئرکلرز، امپورٹ ہیئر لوشن اور کریم پر بھی ڈیوٹی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ برینڈڈ جوتے، کپڑے اور بیلٹس، شیونگ کے سامان، بریف کیس، سفری بیگ اور ہینڈ بیگ پر بھی ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔