جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر 11 جون کو 7 پروازیں حجاج کرام کو واپس لیکر پہنچیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جدہ سے بعد از حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہونے کے بعد حجاج کرام کی پہلی پرواز11 جون کی صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز ایس وی 3722 گیارہ جون کو 9 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔
حجاج کرام کی تیسری پرواز 11 جون کو لاہور میں 11 بج کر 50 منٹ پر پہنچے گی، جبکہ چوتھی حج پرواز 11 جون کو 12 بجکر 10 منٹ اسلام آباد لینڈ کرے گی۔
حجاج کرام کی پانچویں پرواز 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی، جبکہ چھٹی پرواز دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔
11جون کو حجاج کرام کی ساتویں پرواز 2 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی، جبکہ آٹھویں پرواز12 جون کو صبح 5 بجکر 20 منٹ اسلام آباد پہنچے گی۔
واضح رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا ہو گیا ہے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔
حجاج کرام نے قربانی کر کے احرام کھول دیے۔ لبیک اَلَّھُم لبیک (حاضر ہوں میں اللہ حاضر ہوں) کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔
سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے، جب کہ سعودی عرب کے اندر سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔