اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونا 4023 روپے اضافہ کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 46 ڈالر مہنگا ہوگیا اور فی اونس سونا 3417 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں