ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیلی حملوں کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی صدر نے قوم سےخطاب میں اسرائیل کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے متحد رہنےکی اپیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کے بزدلانہ حملوں کے بعد خاموش نہیں رہےگا ایران کے جوابی حملے پر دشمن اپنے احمقانہ اقدام پر پچھتائےگا ایرانی شہری اپنی حکومت کے پیچھے کھڑے ہوں۔
ایران نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی جس کے لیے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/tag/iran-israel/
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے اعلان جنگ ہیں اسرائیلی حملے یواین چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اسرائیلی اقدام سے علاقائی، بین الاقوامی امن وسلامتی کو شدید خطرات ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر مسئلے کوحل کرے۔