اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

فرانس اسرائیل کے دفاع میں آگیا، ایران کے جوہری پروگرام کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس اسرائیل کا دفاع کرتا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کی مذمت کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں صدر نے کہا کہ فرانس نے بارہا ایران کے جوہری پروگرام کی مذمت کی تھی اور اسرائیل کے اپنے تحفظ کے حق پر یقین کا اعادہ کیا تھا، اسرائیل نے ایران پر حملے کیے اور تہران نے جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔

میکرون نے کہا کہ انہوں نے کئی عالمی رہنماؤں سے بات کی ہے جن میں محمد بن سلمان، سعودی عرب کے ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کی تھی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا اور اب بھی کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب کچھ ختم ہوجائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس تباہی کو روک سکتا ہے، ایران کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ معاہدہ کر لے اس سے پہلےکچھ بھی باقی نہ بچے، مزید حملے اس سے بھی زیادہ وحشیانہ ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ایرانی سخت گیر لوگوں نے بہادری سے بات کی، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا ہے، وہ سب اب مر چکے ہیں، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو یہ اور بھی بدتر ہو جائے گا پہلے ہی بہت بڑی موت اور تباہی ہو چکی ہے، لیکن اس قتل عام کو روکنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں