اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر فن ایلن نے ٹی 20 کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے اور یونیورسل باس کرس گیل کا 18 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

کیوی بیٹر نے سان فرانسسکو یونیکورن کی نمائندگی کرتے ہوئے واشنگٹن فریڈم کے خلاف 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے اننگز میں ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، فن ایلن نے 449 گیندوں پر 150 رنز اسکور کیے۔

وہ 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے تین وکٹیں لیں۔

سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں