اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

نخرے اٹھانے والے شخص سے شادی کروں گی، خدیجہ سلیم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ نخرے اٹھانے والے شخص سے شادی کروں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے عید اسپیشل شو میں اداکارہ خدیجہ سلیم نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا ہونے والا شوہر نہ صرف خیال رکھنے والا ہو بلکہ ظاہری طور پر بھی خوبصورت ہو۔

اداکارہ  نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا ایسا شوہر واقعی مل سکتا ہے یا کیا وہ اسے کسی مخصوص آرڈر پر بنوائیں گی، تو وہ یہی جواب دیتی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اللہ میاں اُن کی خواہش ضرور پوری کریں گے۔

خدیجہ سلیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کسی غیر ملکی مقام پر انہیں شادی کے لیے پروپوز کرے، شادی کی تقریبات شاندار ہوں اور وہ شخص ایسا ہو جو ان کے نخرے بھی خوب اٹھائے اور ان کی عادتیں اور بھی خراب کر دے۔

انہوں نے کہا کہ اُنہیں ہمیشہ سے شادی کا شوق رہا ہے اور وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو اُن کا بے حد خیال رکھے، بغیر کہے اُن کی بات کو سمجھ سکے۔

خدیجہ سلیم کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ اظہارِ خیال میں زیادہ اچھی نہیں ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا شریکِ حیات اُن کے دل کی باتیں بھی محسوس کرسکے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی کام چوری کی عادت ختم ہوگئی ہے، پہلے وہ بہت زیادہ کام چور تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ ان کے بے حد نخرے اٹھاتی تھیں، لیکن شوبز میں آنے کے بعد انہیں اپنے تمام کام خود کرنا پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد زندگی بہت بدل گئی ہے، پہلے زندگی بہت آسان محسوس ہوتی تھی، مگر اب ہر چیز مشکل لگنے لگی ہے۔

خدیجہ سلیم نے بتایا کہ نوعمری میں ان کے چہرے پر بہت زیادہ دانے تھے، تاہم دوائیوں کے استعمال سے وہ ختم ہوگئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بہت پسند کرتی ہیں اور اگر کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں