اسرائیل ایران جنگ کے بعد ڈالر اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1206 روپے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 211 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
عاالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 15 ڈالر اضافے سے 3432 فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔