اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

کس کھلاڑی کی کارکردگی پر لوگ سوال اٹھا رہے تھے؟ ٹمبا باووما نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ہمارے اور پورے ملک کے لیے یہ خاص لمحہ ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ایڈن مارکرم نے ناقابل یقین بلے بازی کی، چند ماہ پہلے لوگ مارکرم کی ٹیم میں جگہ پر سوال اٹھا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جیت کی یقین کے ساتھ آئے تھے، کگسیو ربادا ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔

ٹمبا باووما نے کہا کہ امید ہے اس وقت پورا جنوبی افریقا جشن منارہا ہوگا۔

یہ پڑھیں: آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا

واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی۔

جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

کپتان باووما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ جنوبی افریقا کا آئی سی سی کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں