اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

آئی سی سی کی باؤنڈری کیچز کے لیے نیا اصول متعارف کروانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایم سی سی کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد باؤنڈری کیچز کے لیے نیا اصول متعارف کروانے کی تیاری کرلی۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے مختلف ایڈیشنز میں ’بنی ہاپ‘ کیچز مائیکل نیسر، ٹام بینٹن اور میٹ رینشا نے لیے تھے۔

باؤنڈری کے قریب ایک کیچ پکڑتے ہوئے نیسر نے گیند کو پکڑا لیکن  وہ باؤنڈری کراس کر گئے اور گیند کو ہوا میں اچھال دیا اور بعدازاں ہوا میں رہتے ہوئے گیند کو دوبارہ باؤنڈری تک لائے اور کیچ مکمل کیا۔

رواں ماہ کے آخر میں کیچز کے نئے اصول کو پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا اور اکتوبر 2026 میں باضابطہ طور پر ایم سی سی قوانین میں شامل ہوجائے گا۔

اب فیلڈر میدان سے باہر ہوا میں ایک مرتبہ رہتے ہوئے گیند کو پکڑ سکتا ہے لیکن اس کے بعد اسے میدان میں واپس آنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں