اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

راشد خان نے میسجز کیے تصاویر بھی مانگیں، عنایا خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے انہیں میسجز کیے اور تصاویر بھی مانگیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عنایا خان نے کہا کہ افغان کرکٹر راشد خان اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہوئے ان سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

اداکارہ کے مطابق راشد نے ان سے پوچھا کہ آپ اداکارہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آپ کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوا، وہ اب بھی اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہیں، ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ان سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔

عنایا خان نے کہا کہ وہ گفتگو میں خیریت دریافت کرتے ہیں اور شوٹنگ سے متعلق پوچھتے ہیں جب پاک بھارت میسجز ہوتے ہیں تو وہ اس کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک آئیڈیل شخص کم بولنے والا اور دراز قد ہو، مجھے خاموش طبیعت کے لڑکے  اچھے لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغان کرکٹ ٹیم کے  لیگ اسپنر راشد خان نے کابل میں شادی کی تھی جس کی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی  تھی جس میں محمد نبی سمیت  افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں