اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

اسرائیل نے ایران کے توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے شروع کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے ایران کے توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملے شروع کردیے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس فیلڈ پر حملہ کیا ہے، بوشہر میں جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری کے بعد آگ لگ گئی۔

ایرانی وزارت فیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد فوری کارروائی سے آگ پر قابو پایا گیا۔

ایرانی حکام نے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کو سنگین جنگی مرحلہ قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیںایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران میں کئی آئل فیلڈز اور ریفائنریوں پر حملے کیے ہیں، توانائی انفرا اسٹرکچر پر حملے جاری رہے تو یہ تنازع کا نیا اور خطرناک موڑ ہوگا۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایران نے انتقامی حملوں میں اسرائیلی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے جاری رہے تو تہران اسرائیلی معاشی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں