دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا اطلاق 17 جون سے ٹیسٹ، 2 جولائی ون ڈے اور 10 جولائی سے ٹی 20 کے لیے ہوگا۔
ون ڈے فارمیٹ کی فی اننگز میں دو نئی گیندوں کا استعمال کیا جاتا ہے، نئی کنڈیشنز کے مطابق 34ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم دو گیندوں میں سے ایک کا انتخاب کرے گی جسے وہ 35 سے 50 اوورز تک دونوں اینڈ سے استعمال کرے گی۔
آئی سی سی نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد "بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن کو پڑھنا” ہے۔
اگر پہلی اننگز شروع ہونے سے پہلے ون ڈے کو 25 اوورز فی سائیڈ یا اس سے کم کر دیا جاتا ہے تو بولنگ سائیڈ کے پاس پوری اننگز میں استعمال کرنے کے لیے صرف ایک نئی گیند ہوگی۔
علاوہ ازیں نئے کنکشن پروٹوکول کے مطابق ٹیموں کو مندرجہ ذیل کرداروں کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ ریفری کو دینا ہوگا جن میں ایک وکٹ کیپر، بلے باز، فاسٹ بولر، اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔