اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

فاف ڈوپلیسی نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میجر کرکٹ لیگ میں فاف ڈوپلیسی نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے 41 سال کی عمر میں ڈائیو لگا کر ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک منی کے خلاف ٹیکساس سپر کنگز کے کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈوپلیسی نے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور ایک ہاتھ سے کیچ تھاما۔

فاف ڈوپلیسی نے کیچ پکڑ کر مائیکل بریسویل کی اننگز کا خاتمہ کیا جو 20 گیندوں پر 38 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

بریسویل اور مونک پٹیل کے 24 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد 48 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تھی جسے ڈوپلیسی نے توڑا۔

بریسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد منی کو 40 گیندوں پر 65 رنز درکار تھے لیکن وہ تین رنز سے شکست کھا گئے۔

ڈیرل مچل نے آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں