تہران : ایران کی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے 10 لڑاکا طیارے گرادیے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اسرائیل کے 3ایف 35طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اسرائیل اس سے پہلے اپنے 3طیارے گرنے کی تردید کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین پر ایک اور اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوجی فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایرانی فضائوں میں اسرائیلی حکومت کے ایف35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔
گزشتہ روز ایران نے اپنی سرزمین پر دو اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔