ایران اور اسرائیل کی جنگ میں صورتحال کافی کشیدہ ہوچکی ہے، ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں پھنسے طلبا پاکستان واپس آرہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے جبکہ ایران کی وزارت خارجہ کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد ملازمین زخمی ہوئے ہیں، شدید کارروائیوں کے بعد ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں پھنسے طلبا پاکستان روانہ ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ هرمزگان میڈیکل یونیورسٹی کے 80 پاکستان طلبا اور زنجان میڈیکل یونیورسٹی کے 97 طلبا پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔
امریکی ویزا پابندیاں، پاکستانی طلبا کس طرح اس سے بچ سکتے ہیں؟ ویڈیو
تہران کی مختلف جامعات کے کئی طلبا بارڈر سے روانہ ہوئے ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 3 بسیں روانہ ہوئی ہیں۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ زنجان سے بھی طلبا کی 3 بسیں پاکستان کےلیے روانہ ہوئیں، حمزگان یونیورسٹی کے 9 طلبا اپنی مدد آپ کے تحت وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیل نے تہران میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا ہے جس میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئےہیں، پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ سربراہ انٹیلی جنس سروس محمد کاظمی بھی شہید ہوگئے ہیں، محمد کاظمی 2 ساتھیوں سمیت حملے میں شہید ہوئے۔