ایک امریکی تھنک ٹینک کے نائب صدر ٹریٹا پارسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ٹریٹا پارسی نے کہا اسرائیل پر ایران کے مسلسل میزائل حملے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے ابتدائی حملے میں متعدد فوجی کمانڈروں کو ہلاک کرنے کے بعد بھی تہران کی افواج دوبارہ منظم ہو سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا اسرائیل نے ابتدائی حملے میں اعلیٰ ایرانی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا خیال تھا کہ اس نے ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں خلل ڈال دیا، لیکن ایران دوبارہ منظم ہوا اور جوابی میزائل حملے کیے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں
’کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ‘ نامی تھنک ٹینک کے نائب صدر اور تجزیہ کار ٹریٹا پارسی کا کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے مسلسل جاری ہیں، ایرانی میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی تمام تہوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔
پارسی نے کہا ’’انھوں نے (اسرائیلیوں) نے دوبارہ منظم ہونے کی ایرانی صلاحیت کو کم سمجھا، اسرائیل کا خیال ہے کہ انھوں نے ایرانی کمانڈ اور کنٹرول میں خلل ڈالا ہے لیکن ایران نے اس خیال کو جلد ہی دوبارہ منظم ہو کر غلط ثابت کر دیا۔‘‘
اسرائیلی دفاعی نظام خود کو ٹارگٹ کرنے لگا، ایران کا نیا طریقہ استعمال کرنے کا انکشاف
پارسی نے کہا کہ اب ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ’’ایرانی میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی تمام تہوں میں گھسنے میں کامیاب ہیں۔‘‘